نوئیڈا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ریمڈیسیور کی کالابازاری کر رہے 4 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ دہلی کے ایمس میں کام کرنے والا لیب ٹیکنیشن اور گوتم بدھ نگر کے سی ایم او آفس کا ایک ملازم اس گروہ میں شامل ہے اور یہ دونوں فی الحال فرار ہیں۔ پولیس کی تلاش جاری ہے۔
نوئیڈا: ریمڈیسیور کی بلیک مارکیٹنگ کے الزام میں 4 افراد گرفتار - ریمڈیسیور کی بلیک مارکیٹنگ کے الزام میں 4 افراد گرفتار
گریٹر نوئیڈا پولیس نے ریمڈیسیور کی بلیک مارکیٹنگ کرنے کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس کے مطابق کیلاش اسپتال کے قریب ریمڈیسیور کی بلیک مارکیٹنگ کررہے 4 ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا۔ ان کے قبضہ سے ریمڈیسیور انجیکشن اور 49 ہزار 600 روپئے ضبط کئے گئے۔ ملزمین کی شناخت شبھم گوئل، بیبھو شرما، شیوم شرما اور یوگیندر سنگھ کے طور پر کی گئی۔
فی الحال کلیدی ملزمیں سی ایم ایم آفس کا ملازم وکاس کوشک اور ایمس کا ٹیکنیشن سمپت ابھی بھی فرار ہیں۔ ان دونوں کی مدد سے یہ گروپ نوئیڈا میں انجیکشن کی بلیک مارکیٹنگ کررہا تھا۔ پولیس نے انتباہ دیا ہے کہ ’اس طرح کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی‘۔