اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

تلنگانہ کے سرکاری اسپتالوں میں آکسیجن کی کوئی کمی نہیں: وزیر صحت - تلنگانہ کے وزیرصحت ای راجندر

تلنگانہ کے وزیر صحت ای راجندر نے پھر ایک بار اعادہ کیا ہے کہ ریاست کے سرکاری اسپتالوں میں آکسیجن کی کوئی کمی نہیں ہے۔

تلنگانہ کے سرکاری اسپتالوں میں آکسیجن کی کوئی کمی نہیں: وزیر صحت
تلنگانہ کے سرکاری اسپتالوں میں آکسیجن کی کوئی کمی نہیں: وزیر صحت

By

Published : Apr 27, 2021, 8:44 PM IST

ایٹالہ راجندر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں روزانہ 270 ٹن آکسیجن کی ضرورت پڑتی ہے جس کے پیش نظر روزانہ 400 ٹن آکسیجن حاصل کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ریاست میں آکسیجن کی قلت اور انجکشن کی قلت کو دور کرنے کے لیے آئی اے ایس عہدیداروں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ ریاست کے ہر ضلع میں آکسیجن کی سپلائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ جنگی طیاروں کے ذریعہ اڈیشہ سے آکسیجن حاصل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات اور مریضوں کی تشویشناک حالت کو دیکھتے ہوئے 4 لاکھ ریمیڈیسور انجکشن کا آرڈر کیا گیا تھا جو بہت جلد ریاست میں پہنچنے والا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details