اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

'نجی زندگی پر کسی کو سوال اٹھانے کا حق نہیں' - ترنمول کانگریس

جادب پور پارلیمانی حلقے سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان ممی چکرورتی اپنی ساتھی رکن پارلیمان نصرت جہاں کی حمایت میں کھل کر سامنے آ گئی ہیں۔

نجی زندگی پر کسی کو سوال اٹھانے کا حق نہیں

By

Published : Jul 1, 2019, 6:10 PM IST


رکن پارلیمان نے کہاکہ شروع سے ہی ہمارے خلاف سازش کی جارہی ہے۔ سوشل میڈیا پر چند لوگ ہم دونوں (مجھے اورنصرت ) پر تنقید کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم کیا پہن رہے ہیں۔کیاپہن کرپارلیمنٹ جاررہے ہیں۔ اس پر کسی کو توجہ نہیں دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہماری اپنی زندگی ہے اورہم پرکسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی جا سکتی ہے۔

رکن پارلیمان نے کہاکہ میں اپنی دوست نصرت جہاں کی حمایت کرتی ہوں۔ میں ان کی ہربات پر حمایت کر تی ہوں ۔ وہ سندھور لگائے، جینس ،شاڑھی،چھوڑاجو چاہیے پہنے میں ان کے ساھ ہوں ۔

انہوں نے کہاکہ لوگوں کو سمجھناچاہیے کہ ایک عورت گھرسے نکل کر پارلیمنٹ پہنچتی ہے یہ کوئی چھوٹی بات نہیں ہے۔عورتوں کے اچھے کاموں کی تعریف کرنی چاہیے نا کہ ان کی تنقید ۔

ممی چکرورتی نے کہاکہ میں اپنے پارلیمانی حلقے کے لوگوں کی آواز پارلیمنٹ تک پہنچناچاہتی ہوں ۔ میں لوگوں کی آواز بننا چاہتی ہوں ۔ جادب پور پارلیمانی حلقے کے مسائل کو اسپیکر کے سامنے رکھنی چاہتی ہوں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details