اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

مودی کابینہ میں مغربی بنگال کوجگہ نہیں - رکن پارلیمنٹ

مودی کابینہ میں مغربی بنگال کے کسی کوجگہ نہیں ملی جبکہ دواراکین پارلیمان کووزیرمملکت بنایاگیا۔

مودی کابینہ میں مغر بی بنگال کوجگہ نہیں

By

Published : May 31, 2019, 9:03 PM IST


قیاس آرائی تھی کہ مغربی بنگال میں بی جے پی کی شاندار کار کرد گی کے بعد مودی کابینہ میں مغربی بنگال سےکئی رکن پارلیمنٹ کوجگہ ملے گی مگر ایسا نہیں ہو سکا۔

مودی کابینہ میں مغر بی بنگال کوجگہ نہیں

مغر بی بنگال سے ایک پرانا چہرہ بابل سپریو ہیں جنہیں اس مرتبہ محکمہ جنگلات کی وزرات سونپی گئی ہے

رائے گنج سے نومنتخب رکن پارلیمنٹ دیباشری چودھری کوپہلی مرتبہ وزیر مملکت بنایاگیاہے۔

مودی کی حلف برداری تقریب سے قبل مغر بی بنگال سے ریاستی بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش،بیرکپور پارلیمانی حلقے سے بی جے پی کے نومنتخب رکن پارلیمنٹ ارجن سنگھ، ڈاکٹر سبھاش سرکار کو وزیربنائے جانے کی قیاس آرائی تھی۔

واضح رہے کہ مغر بی بنگال میں گزشتہ پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی نے شاندار کار کرد گی کا مظاہرہ کر تے ہوئے مغربی بنگال کی42 میں سے 18 سیٹیں ھاصل کی تھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details