ریاست ہریانہ کے شہر میوات کی نوح اناج منڈی میں کسان ایک طرف تو سرسوں اور گیہوں کی خریداری مناسب طور پر نہ ہونے سے پریشان ہیں، جبکہ دوسری جانب وہاں پر کسانوں کے لیے پینے تک کا پانی دستیاب نہیں ہے۔
میوات: اناج منڈی میں پینے کے پانی کی قلت
میوات کی اناج منڈی میں کسان اور محنت کش مزدوروں کے لیے پانی کی کوئی سہولت دستیاب نہیں ہے۔
کسانوں کے لیے نہیں ہے پانی کی سہولت
اناج منڈی میں پانی کی ٹنکیاں تو ہیں لیکن بری طرح سے ٹوٹی ہوئی ہیں، ان ٹوٹی ہوئی ٹنکیوں میں گندہ پانی بھرا ہوا ہے۔
گرمیوں کے دن آچکے ہیں، ان میں محض کسان کو ہی نہیں بلکہ عام اور محنت کش لوگوں کے لیے پانی ضروری ہوتا ہے، لیکن ان کے لیے منڈی کمیٹی کی جانب سے پینے کے قابل پانی کا بندوبست نہیں کیا گیا ہے۔