اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

این آئی اے کو امروہہ میں داعش کے کارکن کی تلاش

این آئی اے کی ٹیم ضلع امروہہ میں چھٹویں بار پہونچ گئی۔ یہاں این آئی اے ٹیم نے مقامی پولیس کے ساتھ 'شدت پسندوں کے ماڈیول' کے بارے میں یہاں چھاپے مارے۔

این آئی اے کی ٹیم امروہہ پہنچ گئی، متعلقہ تصویر

By

Published : May 3, 2019, 10:41 AM IST

گزشتہ برس این آئی اے کی ٹیم نے چھاپہ مار کر شدت پسندوں کے ایک ماڈیول کو بے نقاب کیا اور اس سے وابستہ تمام افراد کو گرفتار کیا گیا۔

اس بار این آئی اے ٹیم نےمفتی سہیل کے گھر چھاپے مارکر اسے حراست میں لیا اور پوچھ تاچھ کی گئی۔ ان پر مقامی نوجوانوں کو داعش میں بھرتی کرنے کا الزام ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ذرائع کے مطابق اب تک اس معاملے میں 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

امروہہ میں این آئی اے کے چھاپے اب بھی جاری ہیں اور چند مشتبہ افراد سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details