اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

نیوزی لینڈ مساجد میں فائرنگ: دہشت گرد کا چہرہ دکھانے کی اجازت - دہشت گرد

نیوزی لینڈ کی عدالت نے مساجد پر حملہ کرنے والے مسلمانوں کے قاتل برینٹن ٹیرنٹ کے چہرہ کو کھلے عام دکھانے کی اجازت دیدی۔

نیوزی لینڈ مساجد میں فائرنگ: دہشت گرد کا چہرہ دکھانے کی اجازت

By

Published : Jun 7, 2019, 10:14 AM IST

نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں نماز جمعہ کے وقت ٹیرنٹ نے اندھادھند فائرنگ کرتے ہوئے 51 مسلمانوں کو ہلاک کردیا تھا۔

مارچ میں ہوئے دہشت گرد حملے کے بعد آسٹریلیائی نژاد ٹیرنٹ کو گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد اس کی تصویر کو کھلے عام چھاپنے یا دکھانے پر پابندی لگائی گئی تھی۔

عدالت نے دہشت گرد کی مسخ شدہ تصویر کو ہی شائع کرنے کی ہدایت دی تھی۔

اطلاعات کے مطابق ہائیکورٹ نے ٹیرنٹ کی فوٹو پر لگی پابندی کو ہٹادیا۔

کرائسچرچ کی دو مساجد میں فائرنگ کے 51 مسلمانوں کو ہلاک کرنے والے دہشت گرد برینٹن ٹیرنٹ پر نیوزی لینڈ میں مقدمہ چل رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details