اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

وینزویلا کے سفارتخانے میں امریکی اہلکار داخل - واشنگٹن

امریکی حکام واشنگٹن میں واقع وینزویلا کے سفارت خانے میں داخل ہوگئے ہیں جہاں امریکی کارکنان کئی ہفتوں سے ڈٹے ہوئے ہیں۔

واشنگٹن میں واقع وینزویلا سفارتخانہ میں امریکی اہلکار داخل

By

Published : May 14, 2019, 10:55 AM IST

یہ کارکنان وینزویلا کے اپوزیشن لیڈر جوآن گوائیڈوکے حامیوں کو سفارت خانے کی عمارت پر قبضہ کرنے سے روک رہے ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق بڑی تعداد میں صحافی اور سینکڑوں لوگ سفارت خانے کے باہر موجود ہیں۔ وینزویلا کے کچھ لوگ ہسپانوی گیت گا رہے ہیں۔

سفارت خانے کے اندر موجود امریکی اہلکار کارکنوں کو گرفتار کر سکتے ہیں۔ سفارت خانے کے اندر اور باہر بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات ہے اور صورت حال پرامن بتائی جارہی ہے۔

وینزویلا میں موجودہ صدر نکولس مادرو کے خلاف ہو رہے احتجاجی مظاہروں کو دیکھتے ہوئے امریکہ نے اس پر کئی پابندیوں کے علاوہ فوجی آپشن تلاش کرنا شروع کردیا ہے۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر اور حزب اختلاف کے رہنما جوآن گوائیڈو نے 23 جنوری کو ان احتجاجی مظاہروں کی قیادت کرنے کے ساتھ ساتھ خود کو ملک کا عبوری صدر قرار دیا تھا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details