ڈیجیٹل انڈیا خدمات کی ڈاک خانوں کے ذریعہ توسیع
تلنگانہ میں ڈیجیٹل انڈیا خدمات ڈاک خانوں کے ذریعہ مزید دیہی علاقوں تک پہنچ رہی ہیں-
ڈیجیٹل انڈیا خدمات کو ڈاک خانوں کے ذریعہ تلنگانہ کے دوردراز کے علاقوں تک پہنچایا جارہا ہے۔
پاسپورٹ خدمات سے انڈیا پوسٹ پے منٹ بینکنگ، ڈیجیٹل نقدی معاملات تک ڈاک خانے دیہی عوام کی دہلیز تک زیادہ سے زیادہ ڈیجیٹل خدمات فراہم کررہے ہیں۔
ڈاک کے حکام کے مطابق آئی پی پی بی تک رسائی کے پوائنٹس میں گزشتہ ایک سال کے دوران 5590 کا اضافہ ہوا ہے۔
ڈاک خانے دیہی علاقوں تک ڈیجیٹل خدمات کی توسیع میں اہم رول ادا کر رہے ہیں۔ڈیجیٹل انڈیا قدم کے تحت جب پے منٹ بینک کا آغاز گزشتہ سال ستمبر میں کیا گیا تھا، صرف 23 برانچس میں 115 رسائی کے پوائنٹس تھے لیکن اب ایک سال سے کم عرصہ میں رسائی کے پوائنٹس بڑھ کر 5590 ہوگئے ہیں۔
ان میں سے بیشتر دیہی اور دور دراز کے علاقوں کے ہیں۔علاوہ ازیں ڈاک خانے پوسٹ مین موبائل اپلی کیشن کے ذریعہ ڈیجیٹل انڈیا کی تشہیر بھی کر رہے ہیں۔ اگست میں مکمل فارین پوسٹ آفس بھی قائم کیاجائے گا۔