اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

آکاش وجے ورگیہ کو ضمانت

بھارتیہ جنتاپارٹی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ کے ایم ایل اے بیٹے آکاش وجے ورگیہ کو آج شام بھوپال کی خصوصی عدالت نے ضمانت دیدی۔

آکاش وجے ورگیہ کو ملی ضمانت

By

Published : Jun 29, 2019, 7:40 PM IST

اندور تین اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی آکاش کے وکیل پوشیہ متر بھارگوا نے بتایاکہ خصوصی جج سریش سنگھ نے شام کو آکاش کو ضمانت دیدی۔ اب ہم اس سلسلہ میں ضروری کارروائی مکمل کرتے ہوئے آگے قدم اٹھائیں گے۔
اس معاملہ میں عدالت نے دونوں فریقوں کی دلیلیں سننے کے بعد شام کو فیصلہ سنایا۔
آکاش وجے ورگیہ کی ضمانت عرضی پر ارکان اسمبلی اور ارکان پارلیمنٹ کے معاملات کی سماعت کے لیے مخصوص عدالت کے جج سریش سنگھ نے یہاں کی سماعت کی۔
کل اس معاملہ میں سماعت شروع ہونے کے بعد جج نے اس معاملہ کی کیس ڈائری اندور سے لائے جانے کا حکم دیا تھا۔
واضح رہے کہ مدھیہ پردیش کے اندور شہر کے مہاتما گاندھی روڈ تھانہ پولیس اسٹیشن نے بی جے پی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ کے بیٹے اور رکن اسمبلی آکاش وجے ورگیہ اور ان کے نامعلوم دس حامیوں کے خلاف میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کے ساتھ مار پیٹ کرنے کے الزام میں معاملہ درج کیا ہے۔
گنجی کمپاونڈ علاقے میں واقع ایک خستہ حال مکان منہدم کرنے کے لیے میونسپل کارپوریشن کا عملہ پہنچا تھا۔رکن اسمبلی آکاش وجے ورگیہ نے میونسپل حکام کو کارروائی نہیں کرنے کی ہدایت دے کر وہاں سے جانے کے لیے کہا۔ اس درمیان حکام کے واپس نہیں جانے پر وجے ورگیہ برہم ہو گئے۔
آکاش پر الزام ہے کہ انہوں نے کرکٹ کھیلنے کے بلے سے میونسپل کارپوریشن کے ایک بلڈنگ انسپکٹر اور بلڈنگ افسر کے ساتھ مارپیٹ کی۔ اس دوران وجے ورگیہ کے حامیوں نے موقع پر موجود میونسپل کارپوریشن کے عملہ کے دیگر لوگوں کے ساتھ مارپیٹ شروع کردی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details