آج صبح چھ بجے تک گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 اضلاع کے 92 تعلقہ میں بارش ہوئی ہے جس میں سب سے زیادہ 204 ملی میٹر یعنی آٹھ انچ ضلع ولساڈ کے واپی شہر میں ہوئی ہے۔ بارش کا زیادہ اثر جنوبی گجرات میں ہوا ہے۔
آج دوپہر دو بجے تک کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آج صبح سے مجموعی طور پر 74 تعلقہ میں بارش ہوئی ہے۔ ضلع نوساری کے کھیرگام میں 184 ملی میٹر، ضلع ڈانگ کے وگھئی میں 181 ملی میٹر نوساری کے چکھلی میں 127 ملی میٹر، وانسدا میں 106 ملی میٹر اور ضلع نرمدا کے گروڈیشور میں 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
ا س سے قبل کے 24 گھنٹے میں ولساڈ کے پارڈی میں 180 ملی میٹر، کپراڈا میں 155 ملی میٹر اور عمر گام میں 148 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔ ولساڈ شہر میں 137 ملی میٹر بارش درج کی گئی تھی۔ وڈودرہ کے کرزن اور نوساری میں 104 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔