اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

'حکومت چمکی بخار پر قابو پانے میں ناکام' - نتیش

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا نے مظفرپور میں ایکیوٹ انسفلائٹس سنڈروم سے بچوں کی اموات کو روکنے میں مرکز اور ریاستی حکومت کو پوری طرح سے ناکام بتایا اور دونوں حکومتوں سے متاثرہ بچوں کی باز آباد کاری کیلئے وسیع اور جامع منصوبہ بنانے کا مطالبہ کیا۔

چمکی بخار: مرکز اور نتیش حکومت پر سی پی آئی کی تنقید

By

Published : Jun 24, 2019, 11:22 PM IST

Updated : Jun 24, 2019, 11:29 PM IST

سی پی آئی کے راجیہ سبھا رکن اور پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری بینائے وشرم نے آج مظفر پور کے شری کرشن میڈیکل کالج اسپتال میں اے ای ایس سے متاثرہ بچوں اور ان کے اہل خاندان سے ملاقات کی۔
بعدازاں انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ ریاستی حکومت نے حالات سے مقابلہ کیلئے کوئی تیاری نہیں کی تھی جس کی وجہ سے اے ای ایس سے متاثرہ بچوں کے اموات میں اضافہ ہوا۔
انہوں نے کہاکہ دونوں حکومتیں اگر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتیں تو بچوں کی بڑی تعداد میں اموات کو روکا جاسکتا تھا۔
وشرم نے مرکز ی اور ریاستی حکومت سے اے ای ایس متاثرہ بچوں کی باز آبا د کاری کیلئے جامع اور وسیع منصوبہ بنانے کی اپیل کی ۔ انہوں نے کہاکہ اے ای ایس متاثر ہ بچوں کی جان بچ بھی جاتی ہے تو ان میں کچھ حد تک معذوری، جسمانی ترقی کے مسائل اور دیگر تکلیفیں ہونے کے امکانات زیادہ رہتے ہیں، اس لئے اسے دیکھتے ہوئے ان کے لیے ایک وسیع باز آباد کاری منصوبہ بنایا جائے۔

Last Updated : Jun 24, 2019, 11:29 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details