حیدرآباد: شراب پی کر گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی - پولیس
حیدرآباد میں شراب پی کر گاڑی چلانے والوں کے خلاف پولیس نے سخت کاروائی کرتے ہوئے رواں سال 2 ہزار 612 افراد کو جیل بھیج دیا۔
پولیس نے اس سال شراب پی کر گاڑی چلانے کے 12 ہزار 900 معاملات میں کیسس بک کئے ہیں۔
وہیں 12 ہزار 700 کیسس میں پولیس نے فرد جرم عائد کیا ہے۔
عدالت کی جانب سے 10 ہزار 88 افراد کے خلاف تقریباً دو کروڑ 68 لاکھ روپئے کے جرمانہ عائد کئے گئے۔
اڈیشنل کمشنر (ٹریفک) انیل کمار نے بتایا کہ شہر کے مضافاتی علاقوں میں اس طرح کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ہر اس شخص کی کونسلنگ کر رہے ہیں جو شراب پی کر گاڑی چلاتے ہوئے پائے گئے تاکہ وہ مستقبل میں دوبارہ ایسی حرکت نہ کریں۔
پولیس کے مطابق شراب پی کر گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مقصد ٹریفک حادثات کو روکنا ہے۔