اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

وزارت داخلہ نے ریاستوں کو الرٹ کیا

امور داخلہ کی وزارت نے ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کل ووٹوں کی گنتی کے پیش نظر مناسب حفاظتی انتظامات کرنے کی تلقین کی۔

وزارت داخلہ نے ریاستوں کو الرٹ کیا

By

Published : May 23, 2019, 12:03 AM IST

داخلی امور کی وزارت نے ریاستی چیف سکریٹریوں اور پولیس کے ڈائریکٹر جنرلز سے، کل ووٹوں کی گنتی کے سلسلے میں ملک کے مختلف حصوں میں تشدد پھوٹ پڑنے کے پیش نظر الرٹ رہنے کو کہا ہے۔
ایم ایچ اے نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے نظم وضبط اور امن قانون قائم رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
ریاستوں ، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مزید ہدایت دی ہے کہ ووٹوں کی گنتی کے مقامات اور اسٹرانگ روم سکیورٹی کے لئے مناسب اقدامات اٹھائیں۔ یہ ہدایات مختلف بیان بازیوں اور تشدد کی دھمکیوں کے پیش نظر جاری کی گئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details