اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

طوفان فنی خطرناک رخ اختیار کرگیا - Fani

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان فنی شدت اختیار کرتا جارہا ہے اور طوفان یکم مئی سے قبل خطرناک شکل اختیار کرسکتا ہے، جس کی وجہ سے ریاست تمل ناڈو، آندھراپردیش اور اڑیسہ کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کےساتھ بھاری بارش خدشہ ہے۔

طوفان فنی خطرناک رخ اختیار کرگیا

By

Published : Apr 29, 2019, 1:29 PM IST

فی الحال طوفان کا مرکز جنوب مشرقی خلیج بنگال ہے جو چینائی سے ایک ہزار کیلومیٹر کی دوری پر ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تمل ناڈو اور آندھراپردیش کے ساحلی علاقوں میں 50 تا 60 کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی، جبکہ طوفان کے مرکزی علاقہ میں 185 کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔

طوفان کے دوران پیر اور منگل کو چینائی کے ساحل پر دو تا ڈھائی میٹر بلند لہریں اٹھنے کا اندیشہ ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے طوفان فنی سے نمٹنے کےلیے حکام کو چوکنا رہنے کا حکم دیا۔ انہوں نے حکام سے کہا کہ طوفان کی آمد سے قبل ہی بچاؤ مہم کو تیزتر کرتے ہوئے نقصانات کو کم از کم کرنے کی کوشش کریں۔ مودی نے اس سلسلہ میں ٹوئٹ کرکے جانکاری دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details