اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

پولنگ اسٹیشن میں بن بلائے مہمان سے دہشت! - snake

ریاست کیرالا کے کنّور لوک سبھا میں ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ پر اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب ایک بن بلائے مہمان نے اپنی موجودگی کا احساس دلایا۔

پولنگ اسٹیشن میں بن بلائے مہمان سے دہشت

By

Published : Apr 23, 2019, 12:37 PM IST

اطلاعات کے مطابق مائیل کنداکائی کے پولنگ اسٹیشن میں اس وقت دہشت پھیل گئی جب وی وی پیٹ مشین میں ایک چھوٹا سانپ پایا گیا۔ سانپ کی موجودگی کے بعد ووٹرس اور اسٹاف پریشان ہوگئے۔

بعدازاں سانپ کو وہاں سے ہٹادیا گیا اور ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا۔

کنّور لوک سبھا حلقہ میں صبح سے ہی پولنگ کو لیکر عوام کا جوش و خروش دیکھا جارا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details