امراوسلودیا نے 31 دسمبر 2015 کو آئی اے ایس عہدہ پر فائز رہتے ہوئے اسلام مذہب قبول کیا تھا۔
انہوں نے ریاست کے چیف سکریٹری کی حیثیت سے ترقی نہ دیئے جانے کے خلاف بطور احتجاج اسلام قبول کیا تھا اور اپنا نام امراؤ خان رکھا تھا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی کے امیدوار نے وضاحت کی کہ ’میں نام کی تبدیلی کےلئے گزٹ اعلامیہ کی اجرائی کےلئے مرکزی حکومت سے اجازت حاصل نہیں کرسکا اور لہذا مجھے میرا پہلے کا نام پیش کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے تبدیلی مذہب پر مضبوطی سے قائم اور اسلام کا پیروکار ہوں۔
امراؤ نے کہا کہ وہ اس لیے انتخابات میں مقابلہ کر رہے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ دلت ان کے جائز حقوق حاصل کرسکیں۔