اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

چندرابابو نائیڈو کی سالگرہ پر مودی کی مبارکباد

وزیراعظم نریندر مودی نے آج آندھراپردیش میں ان کے کٹر حریف چندرا بابو نائیڈو کو 69 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی اور ان کی لمبی عمر کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مودی نے چندرابابو نائیڈو کو دی سالگرہ کی مبارکباد

By

Published : Apr 20, 2019, 5:25 PM IST

آندھراپردیش میں بابو کی سالگرہ کو جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ وزیراعلی نے حیدرآباد میں واقع اپنے مکان میں اہلیہ بھونیشوری، فرزند لوکیش، بہو بھرامانی کے علاوہ دیگر افراد خاندان کے ساتھ کیک کاٹ کر سالگرہ منائی۔

تلگودیشم سربراہ کے یوم پیدائش کے موقع پر پارٹی رہنما و کارکنوں کی جانب سے مبارکبادی کا سلسلہ جاری ہے۔

چندرا بابو نائیڈو کی سالگرہ کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی کے علاوہ وائی ایس آر کانگریس کے سربراہ جگن موہن ریڈی، تلنگانہ کانگریس کے رہنما ریونت ریڈی اور دیگر رہنما نے انہیں مبارکباد پیش کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details