نیوزی لینڈ میں عوامی اور سرکاری سطح پر متاثرہ مسلمانوں سے ہم دردی اور یک جہتی کا اظہار جاری ہے، کرائسٹ چرچ کی دونوں مسجدوں کے سامنے لوگوں نے پھول رکھےرکھ کر ہمدردی کا اظہار کیا۔
اطلاع کے مطابق نیوزی لینڈ میں ایک چرچ کے باہر کیوی عوام نے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے پچاس سفید جوتے رکھے گئے، اور ہلاکتوں پر اپنے دکھ کا اظہار کیا۔
دوسری جانب آسٹریلوی وزیراعظم نے انٹرنیٹ سے انتہا پسند مواد ہٹانے پر زور دیا ہے، خیال رہے کہ حملہ آور آسٹریلوی باشندہ تھا، اور اس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر پوری دنیا میں وائرل ہوئی ہے۔