امریکی ایوان کی ہوم لینڈ سیکیورٹی کمیٹی نے فیس بک، یوٹیوب، ٹوئٹر اور مائیکرو سوفٹ سربراہان کو 27 مارچ کو طلب کر لیا ہے۔
نیوزی لینڈ سانحہ: ویڈیو وائرل پر سوشل میڈیا سے جواب طلب - ویڈیو وائرل
سانحہ نیوزی لینڈ کی ویڈیو وائرل ہونے پرفیس بک،یوٹیوب، ٹوئٹر اور مائیکرو سافٹ کی کمپنیوں کے سربراہان سے جواب طلب کر لیا گیا ہے۔
ویڈیو وائرل پر سوشل میڈیا سے جواب طلب
خبر ایجنسی کے مطابق سانحہ نیوزی لینڈ کی براہِ راست ویڈیو فیس بک پر بہت کم صرف 200 افراد نے دیکھی تاہم اسے بڑی تعداد میں کاپی کر کے دوبارہ پوسٹ کیا گیا اور سوشل پلیٹ فارمز اسے پھیلنے سے نہ بچا سکے۔
وائرل ہونےکے سبب سانحہ نیوزی لینڈ کی ویڈیو کروڑوں افراد نے دیکھی ہے۔