گذشتہ جمعہ کرائسٹ چرچ کی مساجد میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد آج نیوزی لینڈ میں پہلی نماز جمعہ ادا کی گئی، خطبہ جمعہ میں نیوزی لینڈکی وزیر اعظم نے شرکت کی۔
مسجد النور میں جمعے کی اذان کے بعد شہدا کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن بھی اظہار یکجہتی کے لیے نماز جمعہ کے اجتماع میں موجود رہیں۔ سرکاری ٹی وی پر جمعے کی اذان کا راست نشریہ ہوا۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہے کہ اذان جمعہ اور نماز جمعہ و خطبہ سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشر کیا گیا۔
ادھر دہشت گردانہ حملہ کرنے والے برینٹن ٹیرنٹ کی کزن کا کہنا ہے کہ ٹرینٹ نے جو کیا ہے اس کے لیے انہیں سزائے موت ملنی چاہیے۔