اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

نیویارک ایئرپورٹ پر طیارہ رن وے سے پھسلا

امریکہ کے نیویارک ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیارہ بے قابو ہوکر رن وے سے پھسل گیا جس کے باعث کئی مسافر زخمی ہوگئے، اس کے بعد ایئر پورٹ پر افراتفری مچ گئی۔

نیویارک ایئرپورٹ پر طیارہ رن وے سے پھسل گیا

By

Published : Jun 16, 2019, 10:27 AM IST

Updated : Jun 18, 2019, 10:57 AM IST

طیارہ پھسلنے کے واقعہ کے بعد ایئرپورٹ کو ایک گھنٹے کے لیے بند کردیا گیا۔ حادثہ میں کئی مسافر معمولی طورپر زخمی ہوگئے۔
امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق ڈینور سے 166 مسافروں کو لانے والی یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پرواز 627 کو نیوجرسی کے نیوآرک ایئرپورٹ پرلینڈنگ کے دوران حادثہ پیش آیا۔
لینڈنگ کے وقت ٹائر نہ کھلنے کے سبب طیارے کا اگلا حصہ جزوی طور پر رن وے سے پھسل کر کھلے حصہ میں آگیا اور کئی مسافر معمولی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد دی گئی۔
حادثے کے بعد ایک گھنٹے کے لیے ایئرپورٹ بندرہا جس کی وجہ سے آنے اور جانے والی تمام پروازیں تاخیر کا شکارہوگئی ہیں۔
امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Last Updated : Jun 18, 2019, 10:57 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details