اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

اراکین پارلیمان کو سوال اٹھانے کا پورا موقع ملے گا: بڑلا

سترہویں لوک سبھا کے نومنتخب اسپیکر اوم بڑلا نے اراکین کو یقین دلایا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ ہر پارٹی کے رکن کا تحفظ ہو اور انہیں ان کے بنیادی سوالوں کو اٹھانے کا پورا موقع ملے۔

سترہویں لوک سبھا کے نومنتخب اسپیکر اوم بڑلا

By

Published : Jun 19, 2019, 3:04 PM IST

بڑلا نے لوک سبھا اسپیکر کے عہدے پر منتخب ہونے کے بعد ان کے اعزاز میں مختلف پارٹیوں کے لیڈروں کی جانب سے ظاہر تعریفی کلمات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حال میں مکمل ہوئے انتخابات میں ملک کے عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ملک کے جمہوری نظام کے تئیں بہت سے چیلنج ہیں تو امیدیں بھی بہت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے اس عمارت میں ہم لاکھوں ووٹروں کا بھروسہ اور یقین حاصل کرکے آتے ہیں۔ملک کے عوام کو بھروسہ ہوتا ہے کہ ہم سماج کے آخری شخص کی بھی آواز کو یہاں اٹھائیں گے۔

سبھی پارٹیوں کے لیڈروں نے جیسی امید ظاہر کی ہے کہ جمہوریت کے اس سب سے بڑے مندر کے سب سے اونچے عہدے پر بیٹھا شخص غیر جانبدار ہونا چاہئے اور دکھنا بھی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ ملک تعدا د کے دم پر نہیں بلکہ سب کو بھروسے میں لے کر چلتا ہے۔غیر جانبداری اور شفافیت سے ہی یقین مضبوط ہوتا ہے۔
الیکن میں ووٹروں نے جوش و خروش سے شدید دھوپ میں گھنٹوں قطار میں کھڑے ہوکر ہمیں منتخب کیا ہے۔گزشتہ حکومت عوام کی امیدوں پر کھری اتری تو اسے اس بار زیادہ تعداد میں عوام نے یہاں بھیجا ہے۔
اس سے حکومت پر زیادہ ذمہ داری آگئی ہے۔جتنا بھروسہ عوام کا ہے ،اتنی ہی جواب دہی بھی ہونی چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details