اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

جماعت اسلامی کی نئی ٹیم تشکیل - نئی ٹیم

جماعت اسلامی کے نو منتخب امیر سید سعادت اللہ حسینی نے اپنی نئی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

جماعت اسلامی کی نئی ٹیم تشکیل

By

Published : May 11, 2019, 6:14 PM IST

جماعت سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق اپریل2019ء تا مارچ 2023 کے لیے ہی امیر جماعت اور نائب امرائے جماعت کے تقررات ہوچکے ہیں۔ اب امیر جما عت نے مجلس شوریٰ سے مشورے کے بعد بعض اہم تقررات کیے ہیں۔ اہم مرکزی اداروں کے صدور اور اہم شعبوں کے سکریٹریز کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے،جو اس طرح ہیں۔
صدرشریعہ کونسل جماعت اسلامی ہند: مولانا سید جلال الدین عمری
صدرمرکزی تعلیمی بورڈ جماعت اسلامی ہند: نصرت علی
ان کے علاوہ محمدعبد الجبار صدیقی، سید عزیز محی الدین،محمد شفیع مدنی،محمداقبال ملا، مولانا ولی اللہ سعیدی فلاحی، ملک معتصم خان، عطیہ صدیقہ، رحمت النساء(کو سکریٹری)، مولانا محمد رضی الاسلام ندوی، محمد احمد، بشر الدین شرقی اورسید محی الدین شاکر بحیثیت مرکزی سکریٹری مقرر کیے گئے۔



ABOUT THE AUTHOR

...view details