اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

بی جے پی نے این ڈی اے کی میٹنگ طلب کی - یوپی اے صرف 82 سیٹوں پرہی سمٹ کررہ جائے گی

ایگزٹ پول آتے ہی سیاسی گلیاروں میں ایک بارپھرہلچل شروع ہوگئی، اسی ضمن میں این ڈی اے نے آج ایک میٹنگ طلب کی ہے۔

exit polls

By

Published : May 20, 2019, 8:55 AM IST

اس میٹنگ کے لیے سبھی کو دہلی بلایا گیا ہے۔ مانا جارہا ہے کہ 23 مئی کو آنے والے نتائج کے پیش نظرحکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔
اورحکومت بنانے کی سمت میں کیا اقدامات کیے جانے چاہئے، اس پر فیصلے کیے جائیں گے۔ فی الحال میٹنگ کی صدارت کون کرنے والا ہے، اس سے متعلق تفصیلات نہیں ملی ہیں۔

exit polls
ایگزٹ پول کے نتائج میں این ڈی اے سبقت ملی ہے۔ اندازے کے مطابق لوک سبھا الیکشن 2019 کے نتائج میں 336 سیٹیں مل سکتی ہیں وہیں یوپی اے صرف 82 سیٹوں پرہی سمٹ کررہ جائے گی۔

دیگرپارٹیوں کو124 سیٹوں پرجیت ملنےکی امید ہے، جہاں این ڈی اے کا کُل ووٹ شیئرتقریباً 48.5 فیصد رہنے کی امید ہے۔ یوپی اے کو 25 فیصد پرہی اکتفا کرنا پڑسکتا ہے۔

وہیں دوسری جانب بتایا جارہا ہے کہ حال میں جن تین ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے بی جے پی کے ہاتھ سے اقتدارچھینی تھی، انہیں تین ریاستوں میں اب بی جے پی پھرایک بار اپنی پکڑبنانے جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details