حکومت نے جمعرات کو اس سلسلہ میں حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ نواز کو جیل میں سیاسی میٹنگ کی اجازت نہیں دیں گے۔
نوازشریف لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں بند ہیں۔
نوازشریف کو سیاسی میٹنگ کرنے کی اجازت نہیں
بدعنوانی کے معاملے میں سزا کاٹ رہے سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ-نوازکے سربراہ نواز شریف اب جیل میں سیاسی میٹنگ نہیں کر پائیں گے۔
نواز کو احتساب عدالت نے العزیزیہ اسٹیل ملز کرپشن کیس میں سات سال کی سزا سنائی تھی۔ جیل میں قید نوازشریف کو جمعرات کو پارٹی کے لیڈروں اور خاندان کے ارکان کے ساتھ ملاقات کرنے کی اجازت تھی۔
’جیو نیوز‘ نے ذرائع کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ جیل حکام نے حکومت کے حکم پر نواز کی میٹنگوں کو منسوخ کر دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اگرچہ نواز کو صرف خاندان کے ارکان سے ملنے دینے کی اجازت ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پی ایم ایل-ن رہنماؤں کے نواز شریف سے مل کر آل پارٹی کانفرنس کے بارے میں آگاہ کرنے کی امید تھی۔
جماعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ عیدالفطر کے بعد اے پی پی منعقد کریں گے۔