اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ناٹو کی روس سے یوکرین کے ماہی گیر کو چھوڑنے کی اپیل

شمالی بحر اوقیانوس معاہدہ تنظیم (ناٹو) نے روس سے بین الاقوامی سمندر قانون ٹربیونل کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے یوکرین کے ملاحوں کو رہا کرنے کی اپیل کی ہے۔

بین الاقوامی سمندر قانون ٹربیونل

By

Published : May 26, 2019, 12:21 PM IST

بین الاقوامی سمندر قانون ٹربیونل نے گزشتہ دنوں روس کی طرف سے حراست میں لئے گئے 24 ملاحوں کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا. گزشتہ سال 25 نومبر کو آبنائے کیچ کی جانب جاتے ہوئے یوکرین کے تین بحری جہاز میں سوار ملاحوں نے روس کی سمندری سرحد پار کر لیا تھا، جس کے بعد روسی کوسٹ گارڈ نے بحری جہاز پر قبضہ کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا تھا۔

ناٹو کے ایک اہلکار نے کہا کہ انہوں نے بار بار واضح کیا ہے کہ یوکرین بحری جہازوں اور فوجی اہلکاروں کے خلاف روس کے فوجی طاقت کے استعمال کا کوئی جواز نہیں ہے. ہم روس سے یوکرین کے ملاحوں اور بحری جہازوں کو چھوڑنے درخواست کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details