مودی کا ممتا کو چیلنج - ممتا بنرجی
وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کوچیلنج کر تے ہوئے کہاکہ میں دیکھتاہوں کہ مجھے جلسہ کرنے سے کسے روکتی ہیں۔
آ ئندہ 19 مئی کو پارلیمانی انتخابات کے ساتویں اور آ خری مر حلے کی پولنگ سے قبل ریاست مغر بی بنگال میدان جنگ میں تبدیل ہو گئی ہے۔
مغر بی بنگال میں انتخابی مہم کے آ خری دن وزیر اعظم نریندر مودی نے ممتا بنر جی کو چیلنج کر تے ہوئے کہاکہ ممتادیدی مجھے بنگال کی سرزمین پر انتخابی جلسہ کرنے سے کسے روک سکتی ہیں۔
ممتا دیدی مجھے نہیں بنگلہ دیش کی وزیراعظم کو وزیراعظم مانتی ہیں۔
مودی نےکہا کہ بہن جی( مایاوتی) نے مغربی بنگال کے حوالے سے مجھ پر نشانہ سادھاہے۔انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی وہاں اترپردیش، بہار اور پوروانچل کے لوگوں پرغنڈہ قراردیتی ہیں اور انہیں باہری بتا رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ ایک بار انتخابی جلسے کے لیے بی جے پی کی جانب سے کوچ بہار میں ایک اسٹیج بنایا گیا تھا جہاں ترنمول کانگریس نے اپنا منچ بنالیا۔ یہ سب کیا ہے۔مغر بی بنگال میں جموریت مخالف کام جاری
ہے۔
ممتا پر تنقیدکر تے ہوئے مودی نے کہاکہ دیکھتے ہیں مغر بی بنگال میں دیدی اب کی بھی ریلی ہونے دیتی ہیں یانہیں۔