اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

مودی کی حلف برداری تقریب کی 10 خاص باتیں

عام انتخابات میں واضح اکثریت کے بعد آج این ڈی اے کی اتحادی بی جے پی کی جانب سے حکومت سازی کی کچھ اہم باتیں مندرجہ ذیل ہیں۔

وزیراعظم مودی

By

Published : May 30, 2019, 12:48 PM IST

Updated : May 30, 2019, 3:01 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں حلف برداری تقریب کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کے لیے دہلی پولیس کے 10 ہزار جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

راشٹرپتی بھون میں منعقد اس پروگرام میں ملک اور بیرون ممالک سمیت آٹھ ہزار مہمان شامل ہوں گے۔

خیال رہے کہ حلف برداری کی یہ تقریب شام سات بجے سے شروع کی جائے گی۔

وزیراعظم مودی نے پارٹی صدر امت شاہ کے ساتھ ایک طویل میٹنگ کی، اور نئے وزرا کے پیش نظر بات چیت کی، خیال کیا جارہا ہے کہ اس تقریب میں 60 وزرا حلف لیں گے۔

سنہ 2014 میں جب مودی نے پی ایم کا حلف لیا

وزیرخزانہ کے لیے مضبوط دعویدار کے طور پر بی جے پی کے سینیئر رہنما پیوش گوئل کے نام پر غور کیا جارہا ہے کیوں کہ انہوں نے کارگزار کے طور پر عبوری بجٹ 2019 بھی پیش کیا تھا۔

مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کو بھی مودی حکومت میں وزیر ذراعت کے لیے مضبوط دعویدار مانا جارہا ہے۔

اس بات پر بھی قیاس آرائیاں ہیں کہ صدر امت شاہ کو نئی حکومت کا حصہ بنایا جائے گا، اور انہیں اہم عہدوں (وزیرخزانہ، وزیر داخلہ، وزیر دفاع یا وزیرخارجہ) میں سے کسی ایک عہدے کو سوپنا جائے گا، حالانکہ پارٹی کا صدر بننے پر اب بھی کشمکش برقرار ہے۔

راج ناتھ سنگھ، نتن گڈکری، نرملا سیتا رمن، روی شنکر پرساد، پیوش گوئل، دھرمیندر پردھان، نریندر سنگھ تومر، اور پرکاش جاوڈیکر کے کابینہ میں برقرار رہنے کی امیدیں ہیں۔

این ڈی اے کی اتحادی بی جے پی کی جانب سے حکومت سازی

امیٹھی سے راہل گاندھی کو شکست دینے والی سمرتی ایرانی کو کابینہ میں کسی اہم عہدے کی امیدیں بھی برقرار ہیں۔

ایسا بھی خیال کیا جارہا ہے کہ مودی کابینہ میں مغربی بنگال، اڈیشہ، تلنگانہ، آندھراپردیش جیسی ریاستوں کے رہنماؤں کی نمائندگی بھی دیکھنے کو مل سکتی ہے، اور بنگال میں بی جے پی کے اچھے دن کی اہم کردار ادا کرنے والے مکل رائے کو بھی کابینہ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

بی جے پی کی اتحادی پارٹیاں شیو سینا، اور جے ڈی یو کو بھی دو دو عہدہ وزارت میں سے ایک کابینی اور وزیر مملکت ملنے کی امیدیں ہیں، جبکہ ایل جے پی اور شیرومنی دل کو ایک ایک عہدہ وزارت مل سکتا ہے۔

اس تقریب میں 60 وزرا حلف لیں گے

لوک سبھا میں کچھ خاص نہ کرنے کے باوجود اے آئی ڈی ایم کے کو بھی ایک وزارت کا عہدہ دیا جاسکتا ہے، کیونکہ یہ پارٹی تمل ناڈو میں اقتدار میں ہے اور بی جے پی ان کی اتحادی دروڑ پارٹی ہے۔

شیو سینا کے اروند ساونت کو مرکزی حکومت کے طور پر حلف برداری کرائی جائے گی، جو ممبئی سے رکن پارلیمان ساونت اننت گیتے کے مقام پر فائز ہوں گے، جبکہ اس بار لوک سبھا انتخابات میں رائے گڑھ سے الیکشن ہار گئے تھے۔

Last Updated : May 30, 2019, 3:01 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details