اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

اونتی پورہ: دوشیزہ کی پراسرار موت

دوشیزہ کی گردن پر زخم کے نشان تھے اور اس کی پراسرار حالت میں موت کی وجہ سے طرح طرح کی چے می گوئیاں ہو رہی ہیں۔

By

Published : Oct 27, 2020, 9:55 PM IST

Girl dies
دوشیزہ کی پر اسرار موت


جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں واقع بارہگام گاؤں کی ایک دوشیزہ کی پر اسرار حالت میں موت کے بعد پولیس نے معاملے کے تعلق سے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بارہگام اونتی پورہ کی رہنے والی ایک کمسن دوشیزہ کو گھر والوں نے اونتی پورہ پی ایچ سی میں علاج و معالجے کے لیے بھرتی کیا جہاں ڈیوٹی پر تعینات ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

اطلاعات کے مطابق دوشیزہ کی گردن پر زخم کے نشان تھے اور اس کی پراسرار حالت میں موت کی وجہ سے طرح طرح کی چے می گوئیاں ہو رہی ہیں۔

اس طرح ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے واقعے کے تعلق سے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔

دوشیزہ کا پوسٹ مارٹم ایس ڈی ایچ پامپور میں کیا جا رہا ہے جسکے بعد پراسرار موت کا معمہ حل ہو سکتا ہے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details