اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

مسلم راشٹریہ منچ کی رکنیت سازی مہم - رکنیت سازی

آر ایس ایس کی مسلم ونگ مسلم راشٹریہ منچ تلنگانہ نے ریاست میں رکنیت سازی مہم کے آغاز کا اعلان کیا ہے ۔

مسلم راشٹریہ منچ کی رکنیت سازی مہم کا آغاز

By

Published : Jul 3, 2019, 9:03 PM IST

منچ کے ذمہ داران نے ریاست میں دس ہزار اراکین کے اندراج کا عزم ظاہر کیا۔

مسلم راشٹریہ منچ کے سربراہ اندریش کمار کے آئندہ دورے کے بعد رکنیت سازی کا آغاز ہوگا۔

معاون کنوینر مسلم راشٹریہ منچ سید فیاض الدین نے تلنگانہ میں منچ کے اغراض و مقاصد کے متعلق تفصیلات سے واقف کراتے ہوئے کہا کہ ایم آر ایم آر ایس ایس ہی کی ملحقہ تنظیم ہے جس کے متعلق مسلمانوں میں غلط فہمی پائی جاتی ہے ہم منچ میں رہ کر تلنگانہ کے مسلمانوں کی نمائندگی چاہتے ہیں۔

مسلم راشٹریہ منچ کی رکنیت سازی مہم کا آغاز

کنوینر مسلم راشٹریہ منچ ایم اے ستار نے بتایا کہ مسلم راشٹریہ منچ مسلمانوں کی تعلیمی و معاشی ترقی کے لیے کوشاں ہے تلنگانہ ایم آر ایم کی توجہ ریاست کے مسلمانوں تک سرکاری اسکیمات پہنچانا ہے اور منچ کی جانب سے ریاستی سطح پر رکنیت سازی مہم کے ساتھ اسکیمس کے متعلق شعور بیداری مہم کا آغاز کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details