اس موقع پر اقلیتی مورچہ سے منسلک مسلم برادری کے لوگ کثیر تعداد میں موجود رہے۔
خصوصی رپورٹ: مسلم برادری نے مہنت کو تحفہ دیا - گجرات اردو ساہتیہ اکیڈمی
ریاست گجرات میں بھگوان جگن نا تھ کی 142 ویں رتھ یاترا سے پہلے قومی اتحاد کو فروغ دینے کے مقصد سے بی جے پی اقلیتی مورچہ کے اراکین نے جگن ناتھ مندر کے مہنت دلیپ داس مہاراج سے ملاقات کی اور ان کی خدمت میں گائے اور رتھ کی شبیہ والا مومینٹو پیش کیا۔
مسلم برادری نے مہنت کو تحفہ دیا
مندر کے مہنت نے مسلم برادری کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم چاہتے ہیں کہ مسلم اور ہندو برادری کے لوگ مل جل کر بھگوان جگن ناتھ کی رتھ یاترا کو کامیاب بنائیں۔'
گجرات اردو ساہتیہ اکیڈمی کے رکن زین العابدین انصاری نے کہا کہ 'ہم نے آج مندر کے مہنت کو گائے اور رتھ کا مومینٹو دے کر امن کے پیغام کو عام کیا ہے۔ رتھ یاترا کے روز جگہ جگہ پر مسلم برادری کے لوگ اس کا خیرمقدم کرتے ہیں۔'