اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ضمنی انتخابات کے لیے نوادا اور کاندی میں پولنگ - ضمنی انتخاب

مرشدآباد کے نوادا اور كاندی اسمبلی کے ضمنی انتخاب کے لئے پیر کو سخت سکیورٹی کے درمیان پولنگ جاری ہے۔

ضمنی انتخابات کے لیے نوادااورکاندی میں پولنگ

By

Published : May 20, 2019, 5:36 PM IST

موصولہ اطلاع کے مطابق پولنگ شام چھ بجے تک جاری رہے گی ۔ ووٹنگ کے لئے 517 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ 2500 ملازمین انتخابی ڈیوٹی میں تعینات ہیں ۔ابھی تک کہیں سے کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے۔
کاندی اسمبلی ضمنی انتخابات میں ترنمول کانگریس کے گوتم رائے، کانگریس کے سیف اللہ عالم خان اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سنت منڈل انتخاب لڑ رہے ہیں۔
نوودا سیٹ کے لئے ضمنی انتخابات میں چار رخی مقابلہ ہے۔ یہاں شاهنہ ممتاز (ترنمول کانگریس)، سنیل منڈل (کانگریس)، انوپم منڈل (بی جے پی) اور سریقل اسلام منڈل (آر ایس پی ) انتخابی میدان میں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details