بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں واقع ایم ٹی سی نام کے ماسٹر ٹکنالوجی آف کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ (ایم ٹی سی) نے اپنا پہلے یوم تاسیس کا جشن منایا، اس موقع طلبہ و طالبات نے ثقافتی پروگرام پیش کرکے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
ایم ٹی سی کی جانب سے ایوارڈز کی تقسیم و ثقافتی پروگرام اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے سی او سٹی اوم پرکاش آریہ نے شرکت کرکے طلبہ و حاضرین سے خطاب کیا اور اپنے بہترین مشوروں سے نوازا۔
واضح رہے کہ ایم ٹی سی نے اپنے پہلے بیچ میں کامیاب ہونے والے تمام طلبا کو انعامات سے بھی نوازا۔
یاد رہے کہ کمپیوٹر کے شارٹ ٹرم کورسیز نوجوانوں کے لیے ذریعہ معاش کے متبادل کی حیثیت سے سامنے آ رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ملک بھر میں بڑے شہروں سے لیکر چھوٹے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں تک آپ کو کمپیوٹر کورسیز سکھانے والے سینٹر بہت آسانی سے مل جائیں گے، جہاں طلبہ و طالبات کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے ان اداروں سے وابستہ ہوتے ہیں۔
خیال رہے کہ ایک ایسا ہی ادارہ رامپور میں ایم ٹی سی کے نام سے قائم ہے جہاں کمپیوٹر کی بنیادی معلومات سے لیکر ڈپلومہ اور دیگر سرٹیفیکیٹ کورس کرائے جاتے ہیں۔