مودی کی صدارت میں ہوئی اس میٹنگ میں کابینہ سکریٹری ، وزیراعظم کے پرنسپل مشیر، وزیراعظم کے اڈیشنل پرنسپل سکریٹری، داخلہ سکریٹری کے ساتھ ساتھ محکمہ موسمیات، نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور وزیراعظم دفتر کے سینئر اہلکار شریک رہے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے 'فانی'سے متاثر صورت حال کا جائزہ لیا - نریندر مودی
وزیراعظم نریندر مودی نےخلیج بنگال میں گردابی طوفان ’فانی‘ کے پیش نظر ایک اعلی سطحی میٹنگ میں طوفان سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور مرکزی افسران کو متاثرہ ریاستوں کے ساتھ رابطہ قائم رکھنے کا حکم دیا۔
وزیراعظم نریندر مودی
ان افسران نے وزیراعظم کو گردابی طوفان کے ممکنہ راستوں اور اس سے نمٹنے کے لیے کیے جارہے طریقوں کی بھی تفصیلات دی گئی۔ انہیں بتایا گیا کہ راحت اور بچاؤ مہم کے لیے تینوں فوجوں کے ساتھ قومی ڈیزاسٹر منیجمنٹ فورس کی ٹیمیں پوری طرح مستعد سے ہیں۔