اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

مفرورمجرم پھر پولیس کی گرفت میں

مدھیہ پردیش کے نیمچ تھانے کی پولیس نے جیل سے فرار چار مجرموں میں سے ایک گرفتار کرلیا۔

By

Published : Jun 29, 2019, 3:12 PM IST

مفرورمجرم پھر پولیس کی گرفت میں


مدھیہ پردیش کے ضلع نیمچ کے جیل سے فرار ہونے والے چار پیشہ ور مجرموں میں سے ایک کو پولیس نے گرفتار کرلیاجبکہ دیگر تین اب بھی پولیس کی گرفتار سے آزادہیں۔

گزشتہ 23 جون کولیکھ رام(21)،نرسنگھ(20)،پنکج مونیگا(21)اوردوبے لال(19)نے کاناوتی جیل کے لک اپ روم کی کھڑکی توڑ کر فرار ہوگئے تھے۔

پولیس افسر نے کہاکہ چاروں مجرم جیل کے لاک اپ روم کی گھڑکی توڑ کررسی کے ذریعہ 22 فٹ دیوارچھلانگ کر فرار ہوگئے تھے۔

پولیس سپرٹینڈنٹ راکیش کمار ساگر نے کہاکہ لیکھ رام کوگزشتہ شب ماندسوضلع سے گرفتار کیاگیا۔ اسے لوٹ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ۔

انہوں نے مزید کہاکہ ضلع مینچ اور ماندسور میں وسیع پیمانے پر چھا پہ ماری مہم چلائی جارہی ہے۔امید ہے کہ باقی کے تین مفرور مجرم بھی جلد پولیس کی گرفت میں آ جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details