بھوپال سے بی جے پی کی امید وار سادھوی پرگیہ سے جب میڈیا نے ہمینت کرکرے کے بارے میں پوچھا کہ 'آپ ہیمنت کرکرے کے بارے میں کیا کہتی ہیں، جس نے آپ کو گرفتار کیا تھا۔
اس سوال کے جواب میں سادھوی نے کہا کہ 'میں ممبئی حملے میں مارے گئے اے ٹی ایس چیف ہیمنت کرکرے شہید نہیں ہوئے ہیں'۔
واضح رہے کہ مالیگاؤں بم بلاسٹ کی قلیدی ملزمہ سادھوی پرگیہ کی موٹر سائیکل ہی موقع واردات سے برآمد کی گئی تھی، جس کی وجہ سے ملزموں تک پہنچنا ممکن ہوسکا تھا، اور بعد میں ہیمنت کرکرے نے انہیں گرفتار کرلیا تھا۔
الیکشن کمیشن سے شکایت کے بعد مالیگاؤں کی ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ کچھ لوگ 'سنیاسی' سے ڈرتے ہیں۔