نماز جنازہ جھانڈہ (میوات) میں ادا کی گئی
جمیعت اہلحدیث ہریانہ کے سابق امیر مولانا اسرائیل ندوی کو منگل کی شام ان کے آبائی گاؤں رنیالہ خورد جھانڈا(میوات) میں ہزاروں نم آنکھوں نے سپرد خاک کر دیا۔
مولانا اسرائیل ندوی کی علمی خدمات
ہریانہ کی مشہور علمی شخصیت مولانا اسرائیل ندوی کا انتقال ہوگیا
آپ کی تصنیفات میں تراجم علمائے اھل حدیث میوات، ایک مجلس کی تین طلاق، تحریک جہاد میں اہلحدیث اورعلمائے دیوبند کا کردار، تذکرۃ الامام سید نذیر حسین محدث دھلوی، اور التعلیقات السلفیہ علی جامع الترمذی وغیرہ اہم ہیں۔
مولانا اسرائیل ندوی کی وفات علم حدیث کے میدان میں عظیم خسارہ ہے۔
مولانا کےچار بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔
ان کی نماز جنازہ میں ہزاروں دینی، سماجی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ جن میں جامعہ اسلامیہ سنابل کے صدر مرکز مولانا محمد رحمانی مدنی، جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر اصغر علی امام مہدی۔ سابق وزیر ٹرانسپورٹ آفتاب احمد، مولانا الیاس سلفی، ڈاکٹر عیسیٰ انیس جامعی، مولانا عبدالرحمن سلفی قابل ذکر ہیں۔