اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

مدر ڈے: بالی وڈ نے ماں کے کردار کو متاثر کن انداز میں پیش کیا ہے

بالی ووڈ کے فلم سازوں نے ماں کے غیر معمولی کردار کو اپنی فلموں میں بخوبی پیش کیا ہے اور ان فلموں میں ماں کے شاندار رول کو فلم بینوں نے بھی کافی پسند کیا ہے۔

By

Published : May 12, 2019, 12:41 AM IST

مدر ڈے: بالی وڈ نے ماں کے کردار کو متاثر کن انداز میں پیش کیا ہے

ہر سال مئی کے دوسرے اتوار کو دنیا بھر میں مدرس ڈ ے یا یوم مادر منایا جاتا ہے۔ اس مرتبہ مدرس ڈے 12مئی کو منایا جارہا ہے۔

پردہ سیمیں پر ماں کا رول ادا کرنے والی اداکاروں میں سب سے پہلا نام جو ذہن میں آتا ہے وہ ہے نروپا رائے کا۔ نروپا رائے نے کئی فلموں میں ماں کے زبردست کردار کو پردہ سیمیں پر شاندار طریقے سے پیش کیا ہے۔

سال 1955 میں ’منیم جی‘ اور سال 1961میں فلم ’چھایا‘ میں ماں کے پر اثر کردار کو پردہ سیمیں پر زندہ کرنے کے لئے نروپا رائے کو بہترین معاون اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

سنہ 1975 میں آئی فلم دیوار میں نروپا راء ینے اچھائی اور برائی کی نمائندگی کرنے والے ششی کپور اور امیتابھ بچن کی ماں کا رول ادا کیا تھا۔ اس فلم میں نروپا رائے نے ماں کے کردار کو اتنے جاندار طریقے سے ادا یا کہ لوگ نروپا رائے کو امیتابھ بچن کی فلمی ماں کے نام سے جاننے لگے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details