اردو

urdu

By

Published : Jun 15, 2021, 8:00 PM IST

ETV Bharat / briefs

کورونا علاج پر 80 لاکھ روپئے خرچ کرنے کے باوجود ماں، بیٹا اور بیٹی فوت

کورونا وائرس کی وجہ سے ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت ہوگئی جبکہ ان تینوں کے علاج پر ان کے خاندان نے 80 لاکھ روپئے خرچ کئے لیکن ماں، بیٹا اور بیٹی کو نہیں بچا سکے۔

کورونا علاج پر 80 لاکھ روپئے خرچ کرنے کے باوجود ماں، بیٹا اور بیٹی فوت
کورونا علاج پر 80 لاکھ روپئے خرچ کرنے کے باوجود ماں، بیٹا اور بیٹی فوت

تلنگانہ کے شمس آباد علاقہ میں اندرون ایک ماہ، ماں، بیٹی اور بیٹا فوت ہوگئے۔ تھنڈوپلی میں رہنے والے وٹلایا اور سولوچنا جوڑے کو تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ اس خاندان نے رشتہ داروں کے ساتھ ایک تہوار میں شرکت کی تھی جس کے بعد خاندان کے پانچ افراد کورونا سے متاثر پائے گئے۔ 70 برس کی سولوچنا کو یکم مئی اسپتال میں شریک کرایا گیا جہاں 12 مئی کو ان کی موت ہوگئی۔

جس کے بعد ان کے 50 سالہ بیٹے سبھاش اور 45 برس کی بیٹی لاونیا کو کورونا سے متاثر ہونے کے بعد اسپتال میں شریک کرایا گیا۔ سبھاش کا 25 اسپتال میں روز علاج کیا گیا جبکہ 8 جون کو ان کی موت ہوگئی۔ وہیں لاونیا 31 روز بعد علاج کے دوران فوت ہوگئیں۔

خاندان میں کورونا کی وجہ سے اندرون ایک ماہ 3 افراد کی موت ہوگئی، جبکہ لاونیا کے شوہر کرن گوڑ کی 10 سال قبل انتقال ہوا تھا۔ سبھاش کی اہلیہ چندریکا اور اس کا بیٹا کورونا سے صحتیاب ہوگئے، ان کا گھر پر ہی علاج کیا گیا۔ سولوچنا، سبھاش اور لاونیا کا علاج ایک کارپوریٹ اسپتال میں کیا گیا جبکہ علاج کےلیے خاندان نے 80 لاکھ روپئے خرچ کئے لیکن تینوں میں سے کسی کو نہیں بچایا جاسکا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details