اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

پی ایم مودی اتحاد میں دراڑ پیدا نہ کریں: مایا وتی - مایا وتی

بہوجن سماج پارٹی کی سپریمو مایاوتی نے وزیر اعظم مودی پر سخت حملہ بولتے ہوئے کہا کہ پی ایم سماجوادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کے درمیان  اتحاد میں دراڑ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

فائل فوٹو

By

Published : May 5, 2019, 12:43 PM IST

Updated : May 5, 2019, 2:52 PM IST

مایاوتی نے وزیر اعظم مودی پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ مودی ہمارے اتحاد کی وجہ سے کافی پریشان ہیں۔

غور طلب ہے کہ اس سے قبل مودی نے ایک انتخابی ریلی کے دوران کہا تھا کہ اتر پردیش میں بی جے پی کو ہرانے کے لیے ایک دوسرے کے سخت مخالف پارٹیاں گلے مل گئی ہیں۔ ان کی دوستی میں اب دم نہیں دکھ رہاہ۔سماج وادی پارٹی نے مایاوتی کو ایسا دھوکہ دیا ہے ،جو انہیں سمجھ میں نہیں آ رہاہے۔

مایاوتی نے مزید کہا کہ کانگریس کے خلاف امیٹھی اور رائے بریلی میں امیدوار اس لیے نہیں اتارا،کیونکہ اس سے ہماری پارٹی کا ووٹ کانگریس امیدوار کو جائے گا۔ ہم نے کانگریس سے اتحاد نہیں کیا۔ ہمارا اتحاد بی جے پی کو ہرا دے گا۔

غورطلب ہے کہ اتر پر دیش کی 80 پارلیمانی سیٹوں کے لیے ایس پی۔ بی ایس پی اور آر ایل ڈی اتحاد نے امیٹھی اور رائے بریلی سیٹ سے امیدوار نہیں اتارا ہے۔ بی ایس پی 38، ایس پی 37 اور آر ایل ڈی تین سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہے۔

Last Updated : May 5, 2019, 2:52 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details