عام آدمی پارٹی کا یہ بیان مودی کے بدھ کو رام لیلا میدان میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتوں امیدواروں کے حق میں منعقدہ انتخابی ریلی میں عام آدمی پارٹی پر کیے گئے اس تبصرے پر آیا ہے۔ جس میں اس کے ’ناکام‘ ماڈل کو دہلی کے لوگوں کی حالت زار کا ذمہ بتایا گیا ہے۔
'مودی ’پھینکو‘ کمیونٹی کے سرغنہ ہیں'
دہلی کی سات لوک سبھا سیٹوں پر 12مئی کو ہونے والے انتخابات سے پہلے جہاں گرمی اپنا قہر برپا کررہی ہے وہیں رہنماؤں کی زبان بھی ا پنا رنگ دکھارہی ہے۔ عام آدمی پارٹی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’پھینکو‘ (ڈینگ مار) کمیونٹی کا سرغنہ قرار دیا ہے۔
'مودی ’پھینکو‘ کمیونٹی کے سرغنہ ہیں'
عام آدمی پارٹی کے سینیئر رہنما اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ اروند کیجرریوال کی قیادت والی حکومت ’ناکام‘ نہیں بلکہ ’کرم‘ کرنے والی حکومت ہے۔
پارٹی کے یہاں واقع دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں سنگھ نے کہا کہ ہم ناکام نہیں، کام کرنے والی حکومت ہیں۔ ہمارے وزیراعظم پھینکو کمیونٹی کے سربراہ ہیں۔ مودی نے بدھ کو جو کچھ کہا اس میں جھوٹے الزامات کے علاوہ ذرا بھی سچائی نہیں ہے۔