اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

مودی کی دہشت گردی پرپیش کی گئی تجویز کو عالمی حمایت

وزیراعظم نریندر مودی کی دہشت گردی پر عالمی کانفرنس بلانےکی تجویز کی دنیا کے اکثر ممالک نے زور دار حمایت کی ہے۔

By

Published : Jun 29, 2019, 3:29 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی

وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے آج مودی کے جی- 20 سربراہی اجلاس سے الگ دنیا کے مختلف ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ ہونے والی کثیر جہتی بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ 'تجویز کو حمایت ملی مجھے لگتا ہے کہ یہ سمجھا جانا چاہئے کہ ہم کس کانفرنس کی بات کر رہے ہیں. بنیادی طور پر یہ خیال ہے کہ بہت سے موضوعات پر کانفرنس ہو رہے ہیں، اب ہم کسی ایسے موضوع پر کانفرنس کیوں نہیں کر سکتے ہیں جس کا سامنا اس وقت پوری دنیا کر رہی ہے. یہ (دہشت گردی) ایک بحران ہے'۔

کمار نے کہا کہ 'وزیر اعظم نے یقینی طور پر بہت سی باہمی ملاقاتوں میں دہشت گردی کے مسئلے کو اٹھایا یہ بہت ہی حوصلہ افزا تھا کیونکہ یہ ایک ایسا موضوع ہے جس کو کوئی بھی ملک نظر انداز نہیں کر سکتا'۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کتنے ممالک نے اس کی حمایت کی ہے اس کے جواب میں انھوں نے کہا کہ' یہ کہنا ممکن نہیں ہے یہ ایک نیا خیال ہے، جس پر غور کیا جا رہا ہے اور ہم اسے آگے لے جائیں گے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details