اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

فلم 'پی ایم نریندر مودی'کی ریلیز پر دھمکی - دھمکی

مہاراشٹر نو نرمان سینا نےوزیر اعظم نریندر مودی پر بننے والی فلم 'پی ایم نریندر مودی' کو لیکر متنبہ کیا ہے کہ وہ مہاراشٹر میں فلم سنیما گھروں میں چلنے نہیں دے گی۔

'فلم 'پی ایم نریندر مودی

By

Published : Mar 24, 2019, 8:21 AM IST

ایم این ایس کی جنرل سکریٹری شالینی ٹھاکرے نے دھمکی دی ہے کہ وہ فلم 'پی ایم نریندر مودی' کو ان کی پارٹی مہاراشٹر میں ریلیز ہونے نہیں دے گی۔

ایم این ایس نے الزام عائد کیا ہے کہ انتخابی ضابطہ کے خلاف ورزی کرتے ہوئے فلم کو ریلیز کیا جا رہا ہے۔

غورطلب ہے کہ فلم 'پی ایم نریندر مودی' پانچ اپریل کو ریلیز ہونی ہے۔

شالینی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل بھی 'ٹائلٹ ایک پریم کتھا' اور پیڈمین جیسی فلموں کو بی جے پی نے مالی مدد کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان فلموں کو ابھی زیادہ وقت بھی نہیں گزرا ایک بار پھر سے ایک فلم کو مالی تعاون کی ہے۔

غورطلب ہے کہ فلم'پی ایم نریندر مودی' میں وویک اوبرائے اہم کردارمیں نظر آرہے ہیں۔

فلم میں بومن ایرانی، منوج جوشی،زرین وہاب اور پرشانت نارائن بھی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details