اس موقع پر وزیر پنچایت نے آبپاشی پراجکٹ مشن بھگیرتا کے ذریعہ 15جولائی تک عوام کو پانی سپلائی کرنے کے اقدامات کو مکمل کرنے کی کلکٹرز کو ہدایت دی۔
'مشن بھگیرتا' سے پانی کی سپلائی بہتر کی جائے گی
تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں 6 اضلاع کے کلکٹرز کی کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں وزیر پنچایت ایرابلی دیاکر راؤ نے شرکت کی۔
mission-bhagiratha
اس موقع پر وزیر موصوف نے شہری اور دیہی ورنگل کی ترقی کے لیے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔
اس اجلاس میں سابق نائب وزیراعلی کڈیم شری ہری بھی موجود تھے۔