پیرا ملٹری فورسز پر فائرنگ - فا ئرنگ
مغربی بنگال کے نیر بھوم ضلع کے دیب راج پور کے کام دگھی کے پولنگ بوتھ کے قریب نامعلوم شرپسندوں کی مرکزی فورسز پر فا ئرنگ سے افراتفری مچ گئی۔الیکشن کمیشن نے ضلع انتظامیہ اور پولیس سے جواب طلب کرلیاہے۔
مغر بی بنگال کے بیر ضلع کے دیب راج پور کے کام دگھی میں واقع پولنگ بوتھ پر یہ واقعہ اس وقت پیش آ یا جب ترنمول کانگریس کے رہنماکووبائل پر بات چیت کر تے ہو ئے پونگ بوتھ میں داخل ہونے روکنے پر ترنمول کانگریس کے کارکنان نے ہنگا مہ کردیا اور پتھر بازی کر نے لگے۔
مرکزی فورسز نے جب حالات پر قابو کرنے کی کوشش کی تو نامعلوم شرپسندوں نے فا ئر نگ کردی۔
پولیس ، کمبٹ فورسز اور مرکزی فورسز نے حالات کو قابو میں کرنے کے لیے لا ٹھی چار کیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مرکزی فورسز پر فا ئرنگ کا نوٹس لے لیا گیاہے۔ضلع انتظامیہ اور پولیس کو جواب دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش جا ری ہے ۔ اب تک اس کیس میں کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آ ئی ہے۔