اردو

urdu

پنجاب: ننھی بچی کے ساتھ جنسی زیادتی

By

Published : May 26, 2019, 11:18 PM IST

پنجاب کے سنگرور ضلع کے دھوری قصبے میں پرائیویٹ اسکول کے بس کنڈکٹر کے ذریعہ چار برس کی بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔

پنجاب: ننھی بچی سے جنسی زیادتی

اس واقعے کے بعد لوگوں نے اسپتال اور پولیس اسٹیشن کے باہر زبردست مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بچی کے ساتھ اسکول میں پیش آیا۔ بچی کو روتا ہوا دیکھنے کے بعد اس واقعہ کا پتہ چلا اور پھر اسے اسپتال لے جایا گیا۔

مشتعل ہجوم نے اسپتال کے باہر جمع ہو کر ملزم کی فوراً گرفتاری اور اسکول انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ موہت اگروال نے دعویٰ کیا کہ ملزم کو حراست میں لیا گیا ہے اور معاملے کی جانچ جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details