اخترالایمان نے کہا کہ ابھی گذشتہ دنوں قبل شیلٹر ہاوس میں معصوم بچیوں کی جنسی ہراسانی کا واقعہ پیش آیا تھا نتیش کمار کی حکومت میں سوشاسن کی سرکار، چتور حکمراں کی سرکار، غریبوں کو ترقی کے ساتھ انصاف کی سرکار لیکن گذشتہ دس سالوں میں نتیش کمار جب سے حکومت کررہے ہیں چمکی بخار سے وہاں ہرسال بچوں کی موت ہو رہی ہے اور یہ ناکارہ حکومت تماشہ بنے بیٹھے ہیں۔
'نتیش کمار اخلاقی بنیادوں پر استعفی دیں' - نتیش کمار
بہار کے مظفرپور میں چمکی بخار سے 300 سے زائد بچوں کے ہلاک ہونے پر مجلس اتحاد المسلمین کے صوبائی صدر اخترالایمان نے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر نکتہ چینی کی۔
ہلاک ہونے والے زیادہ تر غریب مزدوروں اور دلتوں کے بچے ہیں۔ نتیش کمار کے اندر اگر زرا سی بھی آدمیت باقی ہے، اگر زمیر زندہ ہے تو اس سلسلے میں ان کو ٹھوس قدم اٹھانا چاہیے۔نتیش کمار کو اخلاقی بنیادوں پر استعفی دینا چاہیئے۔
اخترالایمان نے مزید کہا کہ نتیش کمار کو میں یاد دلانا چاہتا ہوں کہ نتیش بڑا زمیر آپ کا زندہ تھا کہ جب آپ ریل منسٹر تھے تو گیسل حادثہ کے وقت اخلاقی ذمہ داری نبھاتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اگر وہ اخلاقی ہس اب بھی باقی تو کم از کم شیلٹر ہوم کے نام پر مظفرپور کے معصوموں کے موت کے نام پر اب تک تو آپ کو نئی راہ تلاش کرنی چاہیے۔