انہوں نے کہا کہ نئے خواب دیکھنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی اور کچھ ہی لوگ اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدل پاتے ہیں جسے 91سالہ ڈاکٹر سکسینہ نے اپنی تحریر سے ثابت کیا ہے۔
پربھات پبلیکیشن نے اس کتاب کو شائع کیا ہے جس میں مصنفہ نے اپنی زندگی کےنو دہائی کے نچوڑ کو اپنی اس نویں کتاب میں شامل کیاہے۔مصنفہ نے دہائیوں کے تجربات ،احساسات اور سوچ کو کتاب میں حقائق پر مبنی طریقوں سے پیش کیا ہے۔کتاب کے کردار اور واقعات دونوں حقیقی ہیں۔عام طرز انداز میں لکھی گئی کتاب کو دلچسپ بنائے رکھنے کےلئے اس کا اختتام افسانوی بنایا گیاہے۔کتاب اس بات کو پیش کرتی ہے کہ ہم آپ کس سمت میں اور کہاں جارہے ہیں۔