اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

'بی جے پی نے ترقی کے نام پر دھوکہ دیا ہے' - ہاپوڑ

ریاست اترپردیش شہر میرٹھ، ہاپوڑ لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار راجندر اگروال اور کانگریس کے امیدوار ہرندر اگروال نے آج پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

بی جے پی نے ترقی کے نام پر دھوکہ دیا ہے

By

Published : Mar 25, 2019, 4:45 PM IST

پہلے مرحلے میں ہونے والے عام انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی کی آج آخری تاریخ ہے۔

کانگریس امیدوار ہرندر اگروال نے پرچہ نامزدگی سے قبل ملازمت، ترقی اور میرٹھ میں میٹرو جیسی سہولتوں کو فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پر قابو پانے کے لیے اگر کانگریس اقتدار میں آئے گی، تو مضبوط اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے ترقی کے نام پر محض لوگوں کو دھوکہ دیا ہے۔ سماجوادی (ایس پی) اتحاد کو بھی چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی اترپردیش میں اس زیادہ سیٹ حاصل کرے گی۔

بی جے پی نے ترقی کے نام پر دھوکہ دیا ہے

بی جے پی امیدوار راجیندر اگروال نے کہا کہ میرٹھ میں ہائی کورٹ بینچ کے پیش نظر چالیس برس سے یہاں کے وکلا جدوجہد کررہے ہیں۔ لیکن ابھی تک کامیابی نہیں ملی، اس لیے اگر بی جے پی اقتدار میں آتی ہے تو میرٹھ میں ہائی کورٹ کا بینچ لایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس بار بھی بی جے پی ترقیاتی جیسے مدعے پر انتخاب لڑے گی۔

انہوں نے روزگار کے متعلق کہا کہ اگر نجی کمپنیوں کا اعدادوشمار نکالا جائے تو دو کروڑ سے زائد روزگار دیے ہیں۔

واضح رہےکہ انہوں نے بینک لون کو بھی روزگار میں شمار کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details